#1
کسی نے ایک درویش سے پوچھا کہ دنیا میں سب دکھی کیوں ہیں درویش نے بڑا ہی خوبصورت جواب دیا کہ دنیا میں خوشیاں سب کے پاس ہیں بس ایک کی خوشی دوسرے کا درد بن جاتی ہے
#2
جب عورتیں مرد کی تمام خواہشات شادی سے پہلے پوری کر دیں گیں تو مرد کو نکاح کی کیا ضرورت پھر؟؟؟؟
اور جب مرد عورت کے دامن کو داغدار کریں گے تو ان کے حصے میں پاک دامن عورت کیسے آۓ گی۔۔۔
#3
عورت کی بربادی اس وقت شروع ہوتی ہے جب اس کے حسن کی تعریف کوئ غیر مرد کر رہا ہو اور وہ نادان اس پر خوش ہو رہی ہو۔۔۔
#4
بعض دفعہ زندگی ایسے مقام پر آکر رک جاتی ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ کس طرف کو نکلیں ، آگے یا پیچھے ، ایسے میں اگر کوئی دل کا بوجھ ہلکا کر دے تو اچھا لگتا ہے۔۔
#5
آپ خود ہی اپنے لیے بہترین دلاسہ ہیں ، بہترین دوست ہیں ، بہترین دنیا اور مشکل وقت میں بہترین تھپکی جو آپ کو کبھی ہارنے نہیں دیتی۔۔
#6
ہمارے معاشرے میں بہیت سی عورتیں سسرال والوں کے معیار پر پورا اترتے اترتے قبر میں اتر جاتی ہیں۔۔۔
#7
شادی ناکام کسی بھی وجہ سے ہو ، کامیاب اکثر عورت کی وجہ سے ہی ہوتی ہے۔۔
#8
عورت کبھی نہیں بتائے گی کہ وہ تم سے بہیت محبت کرتی ہے ، وہ ہمیشہ پہیلیوں میں بات کرتی آئی ہے
لیکن اسے صبر آجاۓ تو دنیا میں سب سے مشکل کام اس کے دل میں چوبارہ گھر کرنا ہے۔۔۔
#9
مرد کا کام عورت کو سمجھنا نہیں ، اس کو محسوس کرنا ، اس کی حفاظت کرنا ، اس سے محبت کرنا ، اس کی عزت کرنا اور یہ باتیں عورت کو کڑے سے کڑے حالات میں بھی جینے کا حصلہ دیتی ہیں۔۔۔
احباب آپ سے گزارش بس یہ ہے کہ ان باتوں کو کسی نہ کسی طرح چاہے پڑھ کر یا نیچے شئیر کے بٹن کو دبا کر دوسروں کے بھی بتا دیا کریں کیونکہ اگر کسی ایک شخص کو بھی بات سمجھ میں آ گئ تو یہ آپ کے اور میرے لیے خوشی کا باعث ہو گی ۔۔
یہ دنیا مکافات عمل ہے جو ہم دوسروں کو دیتے ہیں وہ یہ ہمیں واپس ملتا ہے پھر چاہے وہ عزت ہو یا کچھ اور۔۔۔
Sharing is Caring!
ایک تبصرہ شائع کریں