---مولانا جلال الدین رومی کے ❤️ دلچسپ اقوال اور راز کی باتیں
#1
انسان کا ظاہری جسم مچھر سے عاجز آ جاتا ہے مگر اس کی روح ساتوں آسمانوں کو گھیر لیتی ہے
#2
انسان کے نیک اعمال سے بہتر اس کا کوئ ساتھی نہیں
#3
تماری روح کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی مرض نہیں کہ تم خود کو کامل سمجھنے لگ جاؤ
#4
عالم کو دیکھنا بھی ایک عبادت ہوتی ہے
اس سے نیک بختی کے دروازے کھلتے ہیں
مکاروں سے اپنے آپ کو بچاؤ!۔
#5
اگر تو چاہتا ہے کہ دن کی طرح روشن ہو جا تو اپنی ہستی کو اپنے دوست کے سامنے جلا ڈال۔
#6
اگر تمہارے پاس یار نہیں ہے تو طلب کیوں نہیں کرتے اور اگر یار ہے تو خوشی و شادمانی کیوں نہیں کرتے
#7
اللہ تعالیٰ کے ولیوں کو یہ طاقت حاصل ہے کہ وہ کمان سے نکلے ہوۓ تیر کو بھی واپس کر دیتے ہیں
#8
مرشد کامل مل جاے تو اس کی اطاعت و پیروی دل وجان سے کرو اس کی ہر نرم و سخت بات کو قبول کرو اس میں ہی تمہاری بھلائی پوشیدہ ہے
#9
میں نے بہیت سے انسان دیکھے ہیں جن کے بدن پر لباس نہیں ہوتا اور بہیت سے لباس دیکھے ہیں جن کے اندر انسان نہیں ہوتا
#10
جب میں اپنے خدا کے ساتھ ہوتا ہوں تو ہر چیز عبادت کرتی دکھائی دیتی ہے
#11
داڑھی اور عضو تناسل پر مردانگی کا اطلاق نہیں ہوتا ورنہ گدھا سب سے بڑا مرد ہوتا
#12
جو تکالیف برداشت کرتا ہے وہی خزانے حاصل کرتا ہے
اور جو مسلسل کوشش کیے جاتا ہے وہ اپنے اصل مقصد کے حصول میں کامیاب ہو جاتا ہے
#13
عمدہ ترین کلام وہ ہے جو الفاظ کے اعتبار سے تو کم ہو مگر معنی کے اعتبار سے زیادہ ہو
#14
اگر تم عظمت کی بلندیوں کو چھونا چاہتے ہو تو اپنے دل میں انسانیت کے لیے نفرت کی بجائے محبت پیدا کرو
پوسٹ اچھی لگے تو شئیر ضرور کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں