IBN-UL-ARABI _ Aurat Mard K Andar Aik Cheez Talash Karti Hai
ابن العربی کے مشہور زمانہ اقوال جن کو پوری دنیا میں مقبولیت حاصل ہوئی۔
ان میں سے چند ایک آپ کی خدمت میں حاضر ہیں امید ہے آپ حضرات ان کو پسند فرماۓ گے۔
#1
جو معرفت میں ناقص ہوتا ہے وہ اپنے ارادے سے تصرف کر بھیٹتا ہے۔
#2
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی چیز کا حکم کرتے ہیں جس کی وحی ان کو کی جاۓ
اس کے سوا ان کے پاس کوئ حکم نہیں ہوتا۔
#3
ساری رنگ رنگیاں نفس رحمانی میں ہی ہیں۔ جیسی کہ اندھیری رات میں روشنی۔
#4
رحمت دو قسم کی ہے۔
اول۔۔۔امتنائ
دوم۔۔۔وجوبی
#5
رحمت کی دو قسمیں ہیں ۔
رحمت عام اور رحمت خاص۔۔
رحمت عام کو رحمانیت اور رحمت خاص کو رحمیت کہتے ہیں۔۔
#6
قاعدہ یہ ہے کہ اگر کسی شخص کی کوئی خواہش پوری کی جاتی ہے تو آخرت کے عطایا سے نقصان و کمی واقع ہوتی ہے اور اس کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔
#7
یاد رکھو۔!!!۔
ہر شے زندہ ہے۔ مگر ہر شے کی زندگی و حیات کا علم اس دنیا میں بعض کو ہے بعض کو نہیں۔
کل آخرت میں سب کو معلوم ہو جائے گا کیونکہ وہ دارالحیوان ہے۔
#8
اے طالب۔!!!!۔
کہیں تم کو مخلوقات کا باہمی تفاضل حجاب و روۓ حدت نہ ہو جاۓ ۔
اور تم کہ اٹھو۔۔۔!۔
کہ یہ قول ہرگز درست نہیں کہ خلق ذات حق کی عین ہے۔۔۔
اس سے وابستہ ہے
کیونکہ میں نے تم کو بتا دیا کہ اسماۓ الاہیہ میں بھی تفاضل ہے۔
#9
عورت ہمیشہ مرد کے اندر ایک چیز تلاش کرتی ہے اور وہ ہے خود اپنی خوشبو!!!!۔
اگر یہ مل جائے تو وہ اس کی تابع ہو جاتی ہے۔
کیونکہ عورت مرد سے بنی ہے اس لیے اس کا مرتبہ مرد پست ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ مردوں کو عورتوں پر ایک درجہ فضیلت حاصل ہے۔!۔۔
إرسال تعليق